انوشکا کے گزشتہ سال کے خاص لمحات پر ایک نظر، ویڈیو شیئر کردی

ہفتہ 17 اپریل 2021 11:22

انوشکا کے گزشتہ سال کے خاص لمحات پر ایک نظر، ویڈیو شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) رواں سال ننھی پری کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما نے گزشتہ سال کے اپنے کچھ خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔اس ضمن میں انوشکا شرما نے سوشل میڈیا کا رٴْخ کیا اور اٴْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنے پالتو کٴْتے سمیت دیگر کتوں کو کھانا کھلا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ وہ چند چھوٹے بچوں سے بھی ملتی ہیں اور اٴْنہیں بطور تحفہ کچھ دیتی ہیں۔انوشکا نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پچھلے سال کے کچھ خاص اور انمول لمحات۔‘بالی ووڈ اداکارہ کی اس پوسٹ کو ناصرف اٴْن کے مداح خوب پسند کررہے ہیں بلکہ بھارتی فنکار بھی انوشکا کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 11:22:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :