ممتا کس چیز کا نام ہوتا ہے یہ ماں بننے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے ‘ صوبیہ خان

پہلے مجھے ملبوسات کی فکر ہوا کرتی تھی لیکن اب سب کچھ اپنی بیٹی کیلئے کرتی ہوں

ہفتہ 17 اپریل 2021 11:22

ممتا کس چیز کا نام ہوتا ہے یہ ماں بننے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے ‘ صوبیہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء)اداکارہ صوبیہ خا ن نے کہا ہے کہ جب اولاد ہوتی ہے تو باپ ہو یا ماں اس کی ترجیحات بدل جاتی ہیں ، میری بیٹی میری کل کائنات ہے ، پہلے مجھے ملبوسات کی فکر ہوا کرتی تھی لیکن اب سب کچھ اپنی بیٹی کیلئے کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ صوبیہ خان نے کہا کہ ممتا کس چیز کا نام ہوتا ہے یہ ماں بننے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے ، ماں خود کو دکھ برداشت کر لیتی ہے لیکن اپنی اولاد کو کوئی تکلیف نہیں پہنچنے دیتی ۔

انہوں نے کہا کہ اولاد کی نعمت کیا ہوتی ہے اس کی اہمیت کا اندازہ صرف ان لوگوں کو ہو سکتا ہے جن کے پاس اولاد جیسی نعمت نہیں ۔ میری خدا کی بارگاہ میں دعا ہے کہ تمام بے اولادجوڑوں کو اپنی رحمت سے اولاد سے نوازے تاکہ ان کی زندگی بھی خوشیوں سے بھر جائے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 11:22:14