میری والدہ نے جہیز کے بجائے تعلیم کی فکر کی،اقرا عزیز

یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا مجھے یاسر سے محبت کرنے میں تھوڑا وقت لگا، انٹرویو

ہفتہ 17 اپریل 2021 13:13

میری والدہ نے جہیز کے بجائے تعلیم کی فکر کی،اقرا عزیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ میں برنس روڈ پر ایک فلیٹ میں رہتی تھی جہاں کا کچن چھوٹا سا تھا اور ہر کمرے میں باتھ روم بھی نہیں تھا لیکن مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باوجود میری والدہ ایک شکر گزار خاتون ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اقراء عزیز نے کہا کہ میری والدہ یہ چاہتی تھیں کہ ان کی اولاد کو سب بہتر سے بہتر ملے، وہ ہمیشہ یہ کہتی تھیں کہ میں لڑکیوں کا جہیز جمع نہیں کروں گی بلکہ میں انہیں پڑھائوں گی، میں یہ نہیں دیکھوں گی کہ انہوں نے اپنے سسرال کیا لے کر جانا ہے۔

اپنی شادی سے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یاسر سے محبت کرنے میں تھوڑا وقت لگا۔اقراء عزیز نے کہا کہ میری یاسر سے پہلی ملاقات ٹورنٹو میں ہوئی جس کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 13:13:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :