ہرتیک روشن نے کترینہ اور رنبیر کے پیار میں دراڑ ڈال دی

بدھ 11 جون 2014 17:11

ہرتیک روشن نے کترینہ اور رنبیر کے پیار میں دراڑ ڈال دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء)بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے قریبی دوست رنبیر کپور کے درمیان لڑائی کی وجہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کا پریمی جوڑا کترینہ اور رنبیر اپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی شوٹنگ کے سلسلے میں جنوبی افریقا میں موجود تھا، اسی دوران جب رنبیر نے فلم کا ایک سین کیا تو کترینہ نے کہہ دیا کہ رنبیر یہ تو تم رتیک روشن کی نقل کر رہے اور اس طرح کی ایکٹنگ تو وہ اپنی نئی آنے والی فلم “بینگ بینگ” میں کر رہے ہیں جس پر رنبیر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

واضح رہے کہ جگا جاسوس کی شوٹنگ پر پیش آنے والے واقعہ کے بعد اس قسم کی خبریں میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ کترینہ اور رتیک کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں یا پھر رنبیر کو اپنی دوست کے منہ سے ہرتیک روشن کا نام ہضم نہیں ہورہا ہے۔

وقت اشاعت : 11/06/2014 - 17:11:55

Rlated Stars :