مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا، رچل خان

ہفتہ 17 اپریل 2021 20:56

مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا، رچل خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) اداکارہ و ماڈل رچل خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔پوری قوم مل کرمہنگائی کو شکست دے گی۔اس موقع پر ہمیں ذاتی اختلافات فراموش کرنا ہوں گے وہ دن دور نہیں ہے جب ہمارے ملک میں ایک بار پھر امن وامان کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

رچل خان نے کہا ہے کہ میں پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں۔رچل خان نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پرآوارہ گردی کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کوئی ناممکن کام نہیں ہے اگر پوری قوم متحد ہوجائے تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 20:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :