کرونا سے صحت یابی کے بعد بھی رنبیر کپور کا چیک اپ جاری

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو مسلسل دو دن کلینک جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور گزشتہ روز کلینک گئے جبکہ ایک دن قبل بھی وہ اپنی والدہ کے ہمرا ہ کلینک گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق دونوں بار اداکار کی طبیعت ٹھیک دکھائی دی اور انہوں نے فوٹوگرافرز کے اصرار پر تصویریں بھی کھینچوائیں۔اس دوران اداکار فیس ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔

وقت اشاعت : 17/04/2021 - 23:54:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :