شہنشاہ غزل مہدی حسن کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

جمعہ 13 جون 2014 12:30

شہنشاہ غزل مہدی حسن کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی دوسری برسی آج منائی جائے گی۔ شہنشاہ غزل کا خطاب پانے والے مہدی حسن راجھستان کے ایک گاؤں لونا میں 1927ء کو پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے ساہیوال میں رہائش اختیار کرلی جہاں انھوں نے معاشی فکر کو دور کرنے کے لیے سائیکل مرمت کی دکان کھول لی۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں ان کے گاؤں کی شہرت پر اس دور کے معروف شاعر یزدانی جالندھری مرحوم انھیں لاہور لے آئے جہاں انھیں فلم شکار میں پہلی مرتبہ گانے کا موقع ملا‘ بعد میں انھوں نے فلم سسرال کے لیے گانے ریکارڈ کروائے جو سپر ہٹ ثابت ہوئے دریں اثنا شہنشاہ غزل مہدی حسن کی برسی کے سلسلہ میں آج ان کے صاحبزادے سجاد مہدی کی رہائشگاہ پرقرآن خوانی اورفاتح کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس موقع پر مہدی حسن مرحوم کے قریبی عزیز و اقارب، شاگرد اور پرستار شام چاربجے جوہر ٹاؤن میں واقع شادی ہال میں پہنچیں گے۔ دوسری جانب مہدی حسن کے بڑے صاحبزادے عارف مہدی اپنے والد کی برسی کے سلسلہ میں الحمراء میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کرینگے جس میں معروف شخصیات انھیں خراج عقیدت پیش کرینگی جب کہ ان کے صاحبزادے کامران مہدی اور معروف شاگرد اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرینگے۔

وقت اشاعت : 13/06/2014 - 12:30:07

Rlated Stars :