فلم’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم و اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

پیر 19 اپریل 2021 21:58

فلم’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم و اداکار کا ایوارڈ جیت لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) سرمد کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘ نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب کچھ عرصہ قبل منعقد ہوئی تھی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا۔ جب کہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔عارف حسن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم کو عالمی طور پر پزایرائی حاصل ہورہی ہے۔ سرمد کھوسٹ بھی اس موقع پر بہت خوش تھے انہوں نے کہا فیسٹیول کے دوران میری فلم کو دو ایوارڈز ملنے سے میری اور میری ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔سرمد کھوسٹ نے فلم کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم پابندی کی وجہ سے میرے ملک میں نہیں دکھائی جاسکی۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 21:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :