فرانس کے خلاف ٹوئٹس ‘رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

منگل 20 اپریل 2021 12:41

فرانس کے خلاف ٹوئٹس ‘رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی، ہم حضور کی امت ہیں اور ان پر جان بھی قربان ہے۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا حکمرانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیئے۔ساتھ ہی انہوں نے کالعدم مذہبی جماعت کی جانب سے مظاہروں پر کہا کہ املاک کا نقصان یا جانی و مالی نقصان کسی صورت صحیح نہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2021 - 12:41:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :