ایک بار پھر ماہیما چوہدری کی بیٹی کے چرچے

ننھی آریانا چوہدری ایک بار پھر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں

منگل 20 اپریل 2021 12:41

ایک بار پھر ماہیما چوہدری کی بیٹی کے چرچے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ماہیما چوہدری کی بیٹی آریانا چوہدری ایک بار پھر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’پردیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

اب حال ہی میں ماہیما چوہدری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی آریانا کے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ماہیما چوہدری کی بیٹی کی عٴْمر صرف چار برس ہے۔ماہیما چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اٴْس وقت کی تصویر ہے جب میری بیبی صرف چار سال کی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’پتا ہی نہیں چلا اور وقت کتنی جلدی گٴْزر گیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام صارفین ماہیما چوہدری کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ایک بار پھر سے اٴْن کی بیٹی کی خوبصورتی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہیما چوہدری سال 2006ء میں بوبی مکھرجی نامی بزنس مین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور اٴْن سے اٴْن کی ایک بیٹی آریانا ہے۔تاہم گھریلو لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اداکارہ کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور سال 2013ء میں اٴْنہوں نے اپنے شوہر سے راہیں جٴْدا کرلیں۔شوہر سے علیحدگی کے بعد سے ماہیما چوہدری خود اکیلے ہی اپنی بیٹی کو پال رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 12:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :