گلوکار علی عظمت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

منگل 20 اپریل 2021 16:04

گلوکار علی عظمت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) گلوکار علی عظمت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ علی عظمت نے سوشل میڈیا پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے پرستاروں سے صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ۔دو روز قبل علامات ظاہر ہونے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر پر قرنلینہ کر لیا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/04/2021 - 16:04:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :