کیرئیر میں محنت سے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، ہنی شہزادی

منگل 20 اپریل 2021 20:37

کیرئیر میں محنت سے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، ہنی شہزادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) شوبز کی دنیا میں سٹیج ایک بہت بڑی اکیڈمی ہے یہاں نئے آنے والے فنکاروں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ و پرفارمرہنی شہزادی نے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں بے پناہ کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں سب سے زیادہ سٹیج پر کام کیا ہے اور سٹیج پر کام کی وجہ سے موجودہ مقام پر ہوں،ہنی شہزادی نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے سے ہر وہ کامیابی ملتی ہے جس کی خواہش کی جائے اور میں نے جو مقام حاصل کر نا چاہا اس سے زیادہ عزت شہرت ملی ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2021 - 20:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :