پی ٹی وی کے نئے ڈرامہ میں مضبوط کردار ہے، عینی طاہرہ

منگل 20 اپریل 2021 20:37

پی ٹی وی کے نئے ڈرامہ میں مضبوط کردار ہے، عینی طاہرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامہ ’’منجی کتھے ڈھاواں‘‘میں کردار بہت پسند کیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں عینی طاہرہ نے کہا کہ گلوکاری کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں کیونکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔میرے نئے گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میں آج جو کچھ ہوں اپنے پرستاروں کی محبت کے باعث ہوں۔عینی طاہرہ نے کہا کہ ایک کمپنی سے کمرشل شوٹ کا معاہدہ کیاہے۔ عینی طاہرہ نے کہاکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔ماڈلنگ،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہوں۔ کسی فلم میں جب چیلجنگ کردار کی پیش ہوئی تو ضرور کام کروں گی فلم انڈسٹری کی بحالی کا م شروع ہو چکاہے۔صرف اس کو برقرار کھنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 20:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :