مجھے مثبت کردار نہیں ملے‘نئی فلم میں طالبان کیخلاف لڑتی ہوئی نظر آؤں گی، ملیکہ شراوت

ہفتہ 14 جون 2014 14:21

مجھے مثبت کردار نہیں ملے‘نئی فلم میں طالبان کیخلاف لڑتی ہوئی نظر آؤں گی،  ملیکہ شراوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے کہا ہے کہ مجھے کبھی بھی اداکاری پر مبنی کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں میری دلچسپی کبھی بھی ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک نئی فلم میں کام کررہی ہوں جوکہ جلد منظر عام پر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کا ایک گانا بھی شوٹ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کے حوالے سے بے حد پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار مرکزی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی شو ”ہوائی فائیو زیرو“ میں کام کے حوالے سے بے حد پرجوش ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے کبھی بھی اداکاری پر مبنی کرداروں کی آفرز نہیں کی گئیں جبکہ اس شو میں میرے لئے اداکاری کا مارجن بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شو میں میرا کردار ایک افغان خاتون کا ہے جو اپنے بچوں اور شوہر کو طالبان سے بچاتی ہے۔

وقت اشاعت : 14/06/2014 - 14:21:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :