آسکرز میں شریک افراد کیمرے کے سامنے ماسک ہٹاسکیں گے

شرکاء کے کورونا ٹیسٹ کے لیے بروقت نتائج فراہم کرنے والی کورونا ٹیسٹ کٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا

بدھ 21 اپریل 2021 15:25

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) آسکر ز 2021کا میلہ 25 اپریل کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ میں سجے گا۔کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے بہت ضوابط بنائے گئے ہیں،انتظامیہ کے مطابق 25 اپریل کو براہ راست دکھائی جانے والی اس تقریب میں شرکاء جب کیمرے کے سامنے ہوں گے اس وقت انہیں ماسک نہیں لگانا ہوگا تاہم وہ افراد جن پر کیمرا نہیں ہوگا انہیں ماسک لگانا لازمی ہوگا جب کہ وقفے کے دوران بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے باعث یہ تقریب محدود کردی گئی ہے اور بڑی تعداد میں نامزد افراد اس میں ورچوئل شرکت کریں گے ،تقریب میں 170 افراد موجود ہوں گے۔آسکر کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچائوکی تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی، شرکاء کے کورونا ٹیسٹ کے لیے بروقت نتائج فراہم کرنے والی کورونا ٹیسٹ کٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/04/2021 - 15:25:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :