ڈزنی اور سونی پکچرز میں فلم سپائیڈر مین سٹریم کرنے کا معاہدہ

جمعرات 22 اپریل 2021 11:26

ڈزنی اور سونی پکچرز میں فلم سپائیڈر مین سٹریم  کرنے کا معاہدہ
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2021ء) والٹ ڈزنی  کمپنی نے سونی  پکچرز کے ساتھ  فلم سپائیڈر مین کو سٹریم کرنے کا معاہدہ کیاہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق والٹ ڈزنی کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  انہوں نے  سونی پکچرز کے ساتھ  ایک معاہدہ کیا ہے  جس کے مطابق نیٹ فلیکس پر  دکھائے جانے کے بعد  امریکہ میں  والٹ ڈزنی  سونی پکچرز کی سٹریمنگ خدمات اور ٹی وی نیٹ ورکس میں نئی ​​سپائڈر مین فلمیں اور دیگر فلمیں  لانے کی سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈزنی نے سینکڑوں پرانی فلموں کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں جن میں  جمانجی اور ہوٹل ٹرانسلوانیا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/04/2021 - 11:26:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :