ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری

نہیں لگتا میں اس نسل میں سے ہوں جو یقین رکھتی ہے سلیبرٹی کو سٹار بننے کیلئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہے، اداکارہ

ہفتہ 24 اپریل 2021 13:13

ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء)معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا میں اس نسل میں سے ہوں جو یہ یقین رکھتی ہے کہ سلیبرٹی کو سٹار بننے کیلئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس وقت میں نے اپنی یہ تصویر کھینچی اس وقت میں اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھری ہوئی تھی اور امید کررہی تھی کہ وہ مجھے صبر عطا کرے گا اس تکلیف سے نمٹنے کیلئے جو میں محسوس کررہی تھی۔

میرے آنسو بہنے کو تیار تھے۔

(جاری ہے)

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں انسٹاگرام پر بہت زیادہ اظہار کرتی ہوں۔ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو۔ ایسا شخص جو اپنے پلیٹ فارم کی اہمیت جانتا ہو اور اپنے فالوورز کی تعریف کرتا ہو۔ وہ شخص یہ جانتا ہو کہ اس کی آواز کو دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں ایک سٹار کی تمام خصوصیات کے بارے میں لکھتے ہوئے آخر میں لکھا کہ میں ایسی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔اداکارہ کی پوسٹ کو ایک لاکھ92ہزار سے زائد مرتبہ لائک کیا گیا اور سینکڑوں لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔

وقت اشاعت : 24/04/2021 - 13:13:28

Rlated Stars :