کامران کامی نے ’’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا‘‘ گاکر استادنصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کردیا

کینسر سے لڑائی میں میڈیا نے میرا بہت ساتھ دیا جس پرمیں ان کا بے حد مشکورہوں،کامران کامی

ہفتہ 24 اپریل 2021 13:14

کامران کامی نے ’’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا‘‘ گاکر استادنصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) گلوکار کامران کامی نے ’’اس کرم کا کروں شکرکیسے ادا‘‘ گاکر استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس کلام کو گذشتہ روزکامران کامی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا۔اس کلام کی ایڈیٹنگ نیلش جے نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران کامران کامی نے بتایاکہ کینسر کے خلاف لڑائی میں میڈیا کے دوستوں نے میرا بہت ساتھ دیا یہی وجہ ہے کہ میں دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ رہاہوں۔

ایک سوال کے جواب میں کامران کامی نے بتایاکہ مذکورہ کلام انہوں نے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علیخان کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیئے ریکارڈ کروایاہے جسے پسندکیا جارہاہے۔کامران کامی کا مذید کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ اپنے پرستاروں کی دعائوں سے اب کافی بہتر ہورہے ہیں انشاء اللہ جلد ان کے لیئے نئے گیت ریکارڈ کروائوں گا۔
وقت اشاعت : 24/04/2021 - 13:14:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :