پاکستانی لڑکوں نے کئی بار شادی کی پیشکش کی، صدف شاہین

اگر کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوئی تو ضرور شادی کرونگی ،ترک اداکارہ

ہفتہ 24 اپریل 2021 13:59

پاکستانی لڑکوں نے کئی بار شادی کی پیشکش کی، صدف شاہین
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صدف شاہین نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی لڑکوں کی جانب سے کئی بار شادی کی پیشکش ہوئی۔اداکارہ ترکی میں شوٹ کئے جانیوالے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور پاکستان سے ملنے والی شادی کی پیشکش سے متعلق انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

صدف شاہین نے کہا کہ اگر انہیں کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ضرور اٴْس سے شادی کرنا چاہیں گی لیکن شرط صرف یہ ہے ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ استنبول میں ہی رہے کیونکہ انہیں اس شہر سے بہت زیادہ محبت ہے۔انہوں نے کہاکہ ارطغرل غازی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد مجھے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پیار و محبت ملا، میرے پاکستانی مداح اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے میرے کام کو سراہتے ہیں جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2021 - 13:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :