کورونا وبا‘ سوارا بھاسکر بھارت سے اظہار یکجہتی پر پاکستان کی شکرگزار

بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں

پیر 26 اپریل 2021 12:30

کورونا وبا‘ سوارا بھاسکر بھارت سے اظہار یکجہتی پر پاکستان کی شکرگزار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے کے لیے پاکستان کا شکرادا کیا ہے۔بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ’’پاکستان اسٹینڈود انڈیا‘‘ سمیت ’’انڈیا نیڈز آکسیجن‘‘، ’’انڈیا لائیوز میٹر‘‘ اور’’پرئینگ فور انڈیا‘‘ کے ٹاپ ٹرینڈز بھی بنے۔

(جاری ہے)

جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے وہیں سماجی کارکن فیصل ایدھی نے بھارت کو ایمبولینس سروس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی ہے اور وزیراعظم پاکستان نے بھی بھارت کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔پاکستانیوں کے اس نیک عمل نے پاکستان مخالف سوچ رکھنے والی اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 26/04/2021 - 12:30:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :