جیکلین فرنینڈس کی لاک ڈائون کے دوران بچوں کے صبر کی تعریف

بچوں کے ارد گرد اموات کی خبریں اور دیگر لوگوں کا بیمار ہونا پریشان کررہا ہے

پیر 26 اپریل 2021 12:30

جیکلین فرنینڈس کی لاک ڈائون کے دوران بچوں کے صبر کی تعریف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے لاک ڈائون کے دوران اپنی ہنسی مذاق والی زندگی پر سمجھوتہ اور صبر کرنے والے بچوں کے لئے تعریفی پیغام لکھا اور انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اداکارہ نے لاک ڈائون کے دوران پرسکون رہنے والے بچوں کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی ان کے لئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں سے کھیل کود،دوستوں کے ساتھ رہنا،اسکول جانا سمیت دیگر پسندیدہ کام چھین لئے گئے ہیں۔جیکلین فرنینڈس نے مزید لکھا کہ کہ بچوں کے ارد گرد اموات کی خبریں اور دیگر لوگوں کا بیمار ہونا انہیں پریشان کررہا ہے۔لیکن پھر بھی یہ بچے روز ایک نئی امید کے ساتھ اٹھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2021 - 12:30:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :