امتحانات ملتوی کرنا سمجھداری کا فیصلہ تھا‘ مہوش حیات

اداکارہ نے اپنے پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا

بدھ 28 اپریل 2021 12:07

امتحانات ملتوی کرنا سمجھداری کا فیصلہ تھا‘ مہوش حیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا سمجھدار فیصلہ قرار دے دیا۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں شفقت محمد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا۔مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/04/2021 - 12:07:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :