ہیری اور میگھن کورونا آگاہی سے متعلق کانسرٹ میں شرکت کریں گے

8 مئی سیشروع ہونے والے کانسرٹ میں مشہور امریکی گلوکارہ سلینا گومز،جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلک سمیت دیگر شوبز شخصیات شرکت کریں گے

بدھ 28 اپریل 2021 12:07

ہیری اور میگھن کورونا آگاہی سے متعلق کانسرٹ میں شرکت کریں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) کورونا سے متعلق آگاہی اور اقدامات کے حوالے سے دنیا بھر میں شوبز اور دیگر مشہور شخصیات کافی سرگرم ہیں۔ اب اسی طرح کے ایک کانسرٹ میں برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل بھی شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 8 مئی سیشروع ہونے والے کانسرٹ میں مشہور امریکی گلوکارہ سلینا گومز،جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلک سمیت دیگر شوبز شخصیات شرکت کریں گے۔

ہیری اور میگھن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران دنیا نے درد، نقصان اور جدوجہد کا سامنا کیا ہے۔ اب ہمیں ایک ساتھ اس سیصحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔ہم کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑ سکتے۔ہیری اور میگھن نے مزید کہا کہ جب ہر جگہ ہر شخص کو ویکسین دستیاب ہوگی تو ہم سب مستفید اور محفوظ ہوں گے۔ ہمیں برابری کی بنیاد پر ویکسین فراہم کرنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 28/04/2021 - 12:07:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :