مادھوری کا کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد کام سے بریک کا فیصلہ

جمعرات 29 اپریل 2021 12:06

مادھوری کا کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد کام سے بریک کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ روز کورونا سے بچائو کی ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی جس کے بعد اب انہوں نے ایک ڈانس شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈانس شو کی کچھ اقساط میں شریک نہیں ہوں گی کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ ویکسین لینے کے بعد انکی قوت مدافعت مضبوط ہوجائے۔مادھوری ڈکشٹ کی غیرموجودگی میں اداکار سونو سود شو میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ بھی بھارت میں کئی شوبز شخصیات نے رش والی جگہوں میں شوٹنگ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/04/2021 - 12:06:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :