برٹنی اسپیئر فیصلوں کا اختیار واپس لینے کیلئے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی

جمعرات 29 اپریل 2021 12:14

برٹنی اسپیئر فیصلوں کا اختیار واپس لینے کیلئے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) امریکا کی نامور اداکارہ برٹنی اسپیئر اپنی جائیداد اور کیریئر سمیت ہر فیصلے کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔ خیال رہے کہ 2008 میں عدالت نے گلوکارہ کے کیریئر، کمائی، جائیداد، نفسیاتی علاج اور ذاتی زندگی کے بعض شعبوں کے متعلق فیصلوں کا اختیار اٴْن کے والد کو دے دیا تھا۔

اس کی وجہ ان کا منشیات کا استعمال، ان کا غیر مستحکم رویہ، ذہنی تناؤ اور عوام میں ان کی کم ہوتی مقبولیت بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے برٹنی اسپیئرز نے 2020 میں پٹیشن دائر کی تھی کہ وہ اپنے معاملات میں اب اپنے والد کا مزید عمل دخل نہیں چاہتیں۔اپنی درخواست میں انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور جب تک معاملات اٴْن کے والد کے کنٹرول میں رہیں گے وہ اپنا کیریئر بحال نہیں کریں گی۔

تاہم اب وہ اس کے حصول کے لیے 23 جون کو لاس اینجلس کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔خیال رہے کہ برٹنی اسپیئرز کی زندگی اور والد کے کنٹرول سے آزاد ہونے کی کوششوں پر رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والی ٹیلی وژن ڈوکیومنٹری کے بعد سے اٴْن کے پرستاروں نے فری برٹنی تحریک شروع کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2021 - 12:14:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :