سونو سود کا پرستاروں پر لوگوں کی مدد کرنے پر زور

جمعہ 30 اپریل 2021 12:21

سونو سود کا پرستاروں پر لوگوں کی مدد کرنے پر زور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر بھارتی اسٹار سونو سود نے اپنے پرستاروں پر لوگوں کی مدد کرنے پر زور دیا ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونو سود نے ایک پیغام جاری کیا جس میں لوگوں کی مدد کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس ویڈیو میں اپنے موبائل فون پر موصول ہوتے پیغامات دکھائے جس میں لوگ مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔

اسے شیئر کرتے ہوئے سونو سود نے لکھا کہ اس تیزی کے ساتھ ہمارے پاس ملک بھر سے مدد کے لیے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ میں ہر ایک کی مدد کرنے کی اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں، تاہم ہر کسی سے درخواست ہے کہ وہ برائے مہربانی آگے آئے اور اپنے پوری صلاحیتوں کے ساتھ مدد کرے۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 12:21:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :