میں راج کمار راؤ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ شروتی

جمعہ 30 اپریل 2021 12:23

میں راج کمار راؤ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ شروتی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) معروف بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہیکہ انہیں پہلے لگتا تھا کہ بالی وڈ میں سب دوستوں کی طرح ہیں تاہم ایسا نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب شروتی سے پوچھا گیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ نے بالی وڈ کے بارے میں سنی تھی تاہم بعد میں وہ غلط ثابت ہوئی۔ اس پر شروتی ہاسن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ بالی وڈ میں سب دوستانہ رویہ رکھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا بالی وڈ اداکار ہے جس کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں یا اگر کرچکی ہیں تو دوبارہ کرنا چاہتی ہیں۔ اس پر شروتی نے کہا کہ وہ راج کمار راؤ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں، ہم دونوں نے اس سے قبل فلم’’ بہن ہوگی تیری‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، میں دوبارہ ان کے ساتھ فلم کرنا چاہوں گی وہ ایک زبردست اداکار ہیں۔خیال رہیکہ رومانٹک کامیڈی فلم فلم ’’ بہن ہوگی تیری‘‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شروتی ہاسن اور راج کمار رائو نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 12:23:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :