’آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کبھی کریں گے،رشی کپور کی پہلی برسی پر بیٹی کا جذباتی پیغام

آپ ہمارے دلوں کے قریب ہیں ،ہمیشہ رہیں گے،جب تک ہم دوبارہ ملاقات نہ کریں تب تک چلیں ،اپنی زندگی میں ہماری رہنمائی کریں،ردھیما کپور

جمعہ 30 اپریل 2021 17:02

’آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کبھی کریں گے،رشی کپور کی پہلی برسی پر بیٹی کا جذباتی پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور کی جانب سے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔ردھیما کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ایک تصویر اٴْن کے بچپن کی ہے جبکہ دوسری تصویر رشی کپور کی موت سے پہلے کی ہے۔

(جاری ہے)

رشی کپور کی بیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں آپ کو دوبارہ سٴْن سکوں تو مجھے ایک بار مٴْشک کہنا۔‘ردھیما کپور نے لکھا کہ ’آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کبھی کریں گے۔‘بالی ووڈ اداکار کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ ہمارے دلوں کے قریب ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’جب تک کہ ہم دوبارہ ملاقات نہ کریں تب تک چلیں اور اپنی زندگی میں ہماری رہنمائی کریں۔‘آخر میں ردھیما کپور نے لکھا کہ ’میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی‘۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 17:02:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :