عائزہ خان کے حسن پر بھارتی اداکارہ بھی فدا

جمعہ 30 اپریل 2021 17:09

عائزہ خان کے حسن پر بھارتی اداکارہ بھی فدا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) پاکستان کے کئی مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے حٴْسن پر بھارتی اداکارہ بھی فدا ہوگئیں۔حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اٴْنہوں نے خوبصورت میکسی زیب تن کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائزہ خان بیحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ یہ تصاویر اٴْن کے ڈرامہ سیریل ’چٴْپکے چٴْپکے‘ کی ہیں جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔عائزہ خان کی ان تصویروں کو جہاں اٴْن کے لاکھوں مداح بہت پسند کررہے ہیں تو وہیں پڑوسی ملک بھارت سے بھی اداکارہ کیلئے تعریفی پیغامات آرہے ہیں۔اس ضمن میں بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’خوبصورت۔‘بھارتی اداکارہ کا کمنٹ دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ عائزہ خان کے حٴْسن پر فدا ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھارتی اداکارہ سنجیدہ کا یہ کمنٹ لائک کررہی ہے۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 17:09:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :