سلینا گومز ہارر فلم میں اداکاری کریں گی

ہفتہ 1 مئی 2021 11:59

سلینا گومز ہارر فلم میں اداکاری کریں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز جلد ایک ہارر اور سنسنی سے بھرپور فلم میں ایکشن میں نظر آئینگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 28سالہ سلینا گومز فلم ’اسپائرل‘ میں اداکاری کریں گی۔اس فلم کی ڈائریکٹر پیٹرا کولنز ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی ریلیز اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔حالیہ کئی دنوں سے سلینا گومز کی توجہ ٹی وی اور فلموں کی طرف بھی دیکھی جا رہی ہے۔ وہ نئی مزاحیہ سیریز میں بھی اداکاری کرتی نظر آئینگی۔ اس کے علاوہ بھی مستقبل میں وہ ٹی وی اور فلموں میں کام کریں گی۔

وقت اشاعت : 01/05/2021 - 11:59:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :