جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس این جی او کے حوالے کردیئے

ہفتہ 1 مئی 2021 11:59

جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس این جی او کے حوالے کردیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) کورونا وائرس کے باعث بھارت میں حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ایسے میں بالی ووڈ شخصیات بھی مدد کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کورونا کی بدترین صورتحال میں متاثرین کی مدد اور درست معلومات کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس این جی اوز کے حوالے کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے آج سے اپنے اکائونٹ این جی اوز کے حوالے کردیئے ہیں، اب سے میرے اکائونٹ سے شیئر کیا گیا مواد متاثرین کی مدد اور ضرورتوں کیلئے ہوگا۔

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد ان کے اکائونٹ سے متاثرین کی مدد اور متعلقہ معلومات پر مبنی پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں۔جان ابراہم کے فیس بک پر ایک کروڑ سے زائد، انسٹاگرام پر 88 لاکھ اور ٹوئٹر پر 32 لاکھ فالوورز ہیں۔
وقت اشاعت : 01/05/2021 - 11:59:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :