جی پیمپر لے کر آرہا ہوں ‘عاطف کی اہلیہ سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 1 مئی 2021 11:59

جی پیمپر لے کر آرہا ہوں ‘عاطف کی اہلیہ سے گفتگو کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) ویسے تو شوبز شخصیات کی عموماً ناچتے گاتے ہی ویڈیوز دیکھنے میں آتی ہیں لیکن گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں شاہ ویرجعفری کو عاطف اسلم سے نئے گلوکاروں سے متعلق سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوران گفتگو عاطف اسلم کے موبائل پر ایک کال آتی ہے جسے ریسیو کرتے ہی عاطف اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں جی پیمپر لے کر آرہا ہوں۔عاطف نے دوران گفتگو اہلیہ سے مزید کہا کہ جی بس تھوڑی دیر میں پہنچ جاؤں گا۔عاطف کی گفتگو پر شاہ ویر جعفری کو سوال بھول کرقہقہے لگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب صارفین کی جانب سے نہ صرف ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے بلکہ صارفین پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/05/2021 - 11:59:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :