شوٹر دادی چندرو تومار کورونا کی وجہ سے چل بسیں

ہفتہ 1 مئی 2021 12:07

شوٹر دادی چندرو تومار کورونا کی وجہ سے چل بسیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) بھارت میں مشہور شوٹر دادیوں میں سے ایک چندرو تومار کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسیں۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارائوں بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنو نے شوٹر دادیوں کے حوالے سے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ساند کی آنکھ میں کردار ادا کیے۔

(جاری ہے)

چندرو تومار کے انتقال پر بھومی اور تاپسی پنو نے سوشل میڈیا پر آنجہانی دادی چندرو تومار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ چندرو اور پرکاشی، بھارت میں شوٹر دادی کے نام سے مشہور ہوئیں۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ان دونوں نے پہلی بار جب بندوق اٹھائی تو ان دونوں کی عمریں اس وقت ساٹھ سال سے زیادہ تھی۔ جس کے بعد ان دونوں نے قومی سطح کے کئی مقابلے جیتے۔

وقت اشاعت : 01/05/2021 - 12:07:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :