فلم انڈسٹری میں موجود منافق لوگوں کا ہر سطح پر بائیکاٹ ہونا چاہیے ‘ لیلیٰ

یہاں فن او رفنکار کی قدر کرنے کی بجائے بلا وجہ تنقید کو مشغلہ بنا لیا گیا ہے‘ انٹر ویو

ہفتہ 1 مئی 2021 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے برعکس ہماری شوبز انڈسٹری میں منافقوںکی تعدادحد سے تجاوز کر گئی ہے اور ایسے لوگوں کا ہر سطح پر بائیکاٹ ہونا چاہیے ،یہاں پر فن او رفنکار کی قدر کرنے کی بجائے بلا وجہ تنقید کرنے کو مشغلہ بنا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ جو اصلاح کی غرض سے مثبت تنقید کرے و ہ کسی بھی انسان کا حقیقی دوست ہے لیکن یہاں پر بلا وجہ تنقید کرنے والوں کی بھرمار ہے جنہیں میں جوتے کی نوک میںرکھتی ہوں ،جو عزت کرے گااس کی حد سے زیادہ عزت کرتی ہوں اور جو ناروا رویہ اپنائے گا اسے اسی زبان میں جواب دوں گی ۔

وقت اشاعت : 01/05/2021 - 12:13:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :