رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ‘ عدیل برکی

میں نے بہت سی نئی چیزیں سیکھی ہیں جو آگے چل کر میرے کام آئینگی

منگل 4 مئی 2021 11:51

رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ‘ عدیل برکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ اپنے فنی کیرئیر میں پہلی بار رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہا ہوں او رمیر ے لئے یہ تجربہ انتہائی خوشگوار را ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عدیل برکی نے کہ اکہ یہ میرے لئے سعادت اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن میں بطور میزبان فرائض سر انجام دینے کی پیشکش ہوئی جسے میں نے خوشی سے قبول کر لیا ۔عدیل برکی نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی خوشگوار تجربہ ہے اور میں نے رمضان ٹرانسمیشن میں بہت سی نئی چیزیں سیکھی ہیں جو آگے چل کر میری زندگی میں کام آئیں گی۔

وقت اشاعت : 04/05/2021 - 11:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :