فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ تصویر شیئرکر دی

منگل 4 مئی 2021 11:57

فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ تصویر شیئرکر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ قبل فیملی میں نیا اضافہ کرنے والی نومولود کا نام انہوں نے بیا فواد رکھا ہے۔صدف فواد نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

ایک صارف نے ڈیزائنر صدف فواد سے ان کے بچوں کی چند خصوصیات و عمروں کے حوالے سے سوال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا عیان 13 برس، بیٹی علینہ ساڑھے چار برس جبکہ چھوٹی بیٹی بیا 6 ماہ کی ہیں۔فواد خان کی اہلیہ نے بچوں کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا انتہائی نرم دل ہے۔صدف نے بتایا کہ علینہ خوبصورت جبکہ بیا باس بے بی ہے۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فواد سے ان کی شادی کو 15 برس بیت چٴْکے ہیں۔خیال رہے کہ فواد خان کم و بیش ہی اپنی تصاویر یا اپنے کسی پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیغام سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں، اہلیہ کی جانب سے اداکار کی نجی زندگی کی معلومات جان کر مداح خوش ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/05/2021 - 11:57:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :