بھارتی گلوکار سارہ خان کے حسن سے متاثر

سارہ خان نے بھارتی گلوکار کو اپنے حسن کا دیوانہ بنا دیا

منگل 4 مئی 2021 13:04

بھارتی گلوکار سارہ خان کے حسن سے متاثر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کو بھی اپنے حٴْسن کا دیوانہ بنا لیا۔بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے سارہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کمنٹ میں ’خوبصورت‘ لکھا جس کے جواب میں سارہ خان نے شکریہ لکھتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کے ساتھ ایک دل بھی بنایا۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، آج کل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ہوئے ہیں۔دوسری جانب گرو رندھاوا بھارت کے جانے مانے گلوکار ہیں، گلوکار نے بالی ووڈ کو ’ہائی ریٹڈ گبرو، بن گا تو میری رانی جیسے گانے دے کر ہنی سنگھ جیسے گلوکاروں کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/05/2021 - 13:04:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :