بگ باس کی نکی تمبولی کے 29 سالہ بھائی کا کورونا وائرس سے انتقال

بدھ 5 مئی 2021 12:17

بگ باس کی نکی تمبولی کے 29 سالہ بھائی کا کورونا وائرس سے انتقال
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نکی تمبولی کا بھائی آج کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔ 29 سالہ جتین تمبولی گزشتہ بیس دنوں سے اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا کورونا وائرس اور دیگر مہلک بیماریوں کا علاج جاری تھا۔

(جاری ہے)

نکی تمبولی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے بھائی کے انتقال کے حوالے سے ایک دل شکستہ پوسٹ میں سب کو آگاہ کیا۔بگ باس 14 سے مشہور ہونے والے دیگر فنکاروں نے ن کی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے بھائی کی موت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا اور ان سے صبر و ہمت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔

وقت اشاعت : 05/05/2021 - 12:17:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :