امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم’’ ڈی مون سلائیر‘‘ کا راج

بدھ 5 مئی 2021 12:22

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم’’ ڈی مون سلائیر‘‘ کا راج
ْلاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ڈی مون سلائیر کی حکمرانی کا دور شروع، مزید چونسٹھ لاکھ ڈالرز کما کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ڈی مون سلائیر کی پسندیدگی کا گراف نیچے نہیں آیا جبھی تو کاروبار بھی خوب کررہی ہے۔ دوسری پوزیشن پر آنے والی مووی مورٹل کمبٹ ہے جس نے کمائی کی دوڑ میں مزید باسٹھ لاکھ ڈالرز بٹو رلیے ہیں۔ اس ہفتے امریکی باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر جس فلم کا قبضہ رہا وہ گوڈزیلا ورسز کونگ ہے جس نے مزید ستائیس لاکھ ڈالرز کا کاروبار کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2021 - 12:22:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :