جینیفر اینسٹن کی مداحوں سے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل

امریکئیربھارت کے لئے فوری امدادکے لیے رقم جمع کررہی ہے، مداح مقصد کیلئے رقم عطیہ کریں، ہالی ووڈ اداکارہ

بدھ مئی 21:10

جینیفر اینسٹن کی مداحوں سے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے مداحوں سے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔جینیفر اینسٹن کا شمار ہالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کورونا کے خلاف لڑائی میں بھارت کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ پر مداحوں کوبھارت کی مدد کرنے کیلئے عطیات کرنے کی درخواست کرنے کے لئے خصوصی انسٹاگرام اسٹوریز شئیر کی ہیں۔

جینیفرنے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا ہے کہ ’ کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کی شدت نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، اور گزشتہ پانچ دنوں سے ملک میں ہر روز نئے کیسزرپورٹ ہونے کے عالمی ریکارڈ قائم ہورہے ہیں‘۔

(جاری ہے)

اپنی دوسری انسٹا اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ’امریکئیر بھارت کے لئے فوری امدادکے لیے رقم جمع کررہی ہے۔‘جینیفرنے لنک اور تفصیلات بھی شیئر کیں تاکہ ان کے مداح اس مقصد کے لئے رقم کا عطیہ کرسکیں۔

امریکئیر ایک عالمی این جی او ہے جو صحت اور ترقی کے کاموں پر مرکوز ہے اور غربت ، آفت یا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے مداحوں کو اس تنظیم کے بارے میں یہ آگاہی بھی دی کہ یہ ہیلتھ ورکرز کے لئے پی پی ای کٹس کی خریداری ، ادویات کی ترسیل اور ٹیلی ڈاک سپورٹ اور غربت میں رہنے والی کمیونٹیز کو کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تعلیم دینے میں رقم کا استعمال کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/05/2021 - 21:10:27

Your Thoughts and Comments