نور بخاری کا نازیبا زبان استعمال کرنے والی خواتین قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بدھ 5 مئی 2021 21:10

نور بخاری کا نازیبا زبان استعمال کرنے والی خواتین قانونی چارہ جوئی کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والی خواتین کیخلاف ایکشن لے لیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں انسٹاگرام پر کچھ خواتین میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کررہی ہیں اور مجھے برا بھلا کہہ رہی ہیں۔سابق اداکارہ نے لکھا کہ میں ایسے تمام اکاؤنٹس کو یہاں رپورٹ کررہی ہوں اور پھر ان کیخلاف باضابطہ طور پر کورٹ میں کیس کروں گی۔نور نے اپنی پوسٹ میں دھمکی آمیزلہجے میں کہا کہ وہ ایسی تمام خواتین کو ڈھونڈ لیں گی لہذا مستقبل میں محتاط رہا جائے۔

وقت اشاعت : 05/05/2021 - 21:10:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :