بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث ہلاک

اداکارہ ابھی لاشا بالی ووڈ کے علاوہ کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں

جمعرات 6 مئی 2021 13:00

بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث ہلاک
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’چھچھورے‘‘ کی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔ اداکارہ ابھی لاشا کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔

اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی تامل فلموں کے مزاحیہ اداکار پانڈو بھی جمعرات کی صبح کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔ ان کے علاوہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/05/2021 - 13:00:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :