سلمان خان کا اپنی فلم کی ٓامدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

فلم ’’رادھے‘‘ 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر ٓان لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی

جمعرات 6 مئی 2021 13:00

سلمان خان کا اپنی فلم کی ٓامدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے حاصل ٓامدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں۔گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

(جاری ہے)

اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی ٓامدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی ٓالات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر ٓان لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 06/05/2021 - 13:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :