سشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث چل بسیں

جمعرات 6 مئی 2021 20:45

سشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث چل بسیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’چھچھورے‘‘ کی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔ اداکارہ ابھی لاشا کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 06/05/2021 - 20:45:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :