بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

’براہِ کرم! میرے فیس بک پیچ پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز کو نظر انداز کریں

جمعہ 7 مئی 2021 12:20

بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا کا فیس بٴْک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ اس حوالے سے راہول ویدیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اٴْنہوں نے ایک اہم اطلاع دی۔راہول ویدیا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا فیس بٴْک پیچ ہیک ہوگیا ہے۔

اٴْنہوں نے لکھا کہ ’براہِ کرم! میرے فیس بٴْک پیچ پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز کو نظر انداز کریں کیونکہ یہ پوسٹس ہیکر کی جانب سیکی جارہی ہیں۔اس سے قبل کسی نے بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔روبینہ دلیک نے اپنے انسٹا پیغام میں بتایا تھا کہ ’کوئی شخص اٴْن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ نے کہا تھا کہ ’تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ہیکر کا تعلق دہلی سے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والا بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اس سیزن کی فاتح سب سے مضبوط اٴْمیدوار روبینہ دلیک قرار پائی ہیں۔دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار راہول ویدیا نے بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔
وقت اشاعت : 07/05/2021 - 12:20:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :