گلوکار فخر عالم ٹریفک حادثے میں زخمی

جمعہ مئی 19:35

گلوکار فخر عالم ٹریفک حادثے میں زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) معروف گلوکار ومیزبان فخر عالم شوٹنگ پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ۔ فخر عالم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ایک پروگرام کی شوٹنگ پر جاتے ہوئے ان کی گاڑی اسلام آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی لیکن خوش قسمتی سے حفاظتی بیلٹ پہننے کی وجہ سے انہیں کم چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گاڑی کو ٹکر مارنے والے ٹرک کی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس تھا اور نہ ہی ان کے پاس شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات تھیں ۔

انہوں نے لوگوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی بیلٹ کا ضرور استعمال کریں اور غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شکایت درج کرائیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/05/2021 - 19:35:25

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments