شلپا شیٹھی کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ، مداحوں کا تعاون پیش کر نے پر شکریہ

جمعہ 7 مئی 2021 23:00

شلپا شیٹھی کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ، مداحوں کا تعاون پیش کر نے پر شکریہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) بالی وڈ کی مقبول اداکارہ شلپا شیٹھی کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس کے شکار ہوگئے۔ادکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہل خانہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ 10 دن ہمارے اہل خانہ کے لیے خاصے مشکل رہے ہیں، میرے ساس سسر سمیت سمیشا (بہن )ویان ( بیٹا )میری والدہ اور راج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ وہ گھر کے کمروں میں ہی آئسولیشن میں ہیں اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل پیرا ہیں۔شلپا شیٹی نے کہا کہ کچھ اسٹاف ممبر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ خدا کے فضل و کرم سے تمام افراد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں ،میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔شلپا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کو سنجیدہ لینے پر بھی زور دیا۔
وقت اشاعت : 07/05/2021 - 23:00:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :