کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

’میں اسے جلد شکست دے دوں گی، براہِ کرم کسی کو خود پر حکمرانی کرنے نہ دیں، اداکارہ

ہفتہ 8 مئی 2021 12:20

کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کا ماننا ہے کہ یہ ایک عام نزلہ کھانسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ہم نے اس کی زیادہ تشہیر کر کے نفسیاتی مسئلہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’میں پچھلے کچھ دنوں سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن کے ساتھ جسم میں تھکن محسوس کررہی تھی، ہماچل پہنچنے کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔

‘انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، لیکن انہیں یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ کورونا وائرس ان کے جسم میں پارٹی کررہا ہوگا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اسے جلد شکست دے دوں گی، براہِ کرم کسی کو خود پر حکمرانی کرنے نہ دیں، آپ جس چیز سے جتنا ڈریں گے وہ آپ کو اتنا ہی ڈرائے گی۔‘
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 12:20:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :