ماہرہ خان کی بھارتی ڈراموں میں بھی انٹری،’یار جولاہے‘ میں نظر آئینگی

ہفتہ 8 مئی 2021 12:20

ماہرہ خان کی بھارتی ڈراموں میں بھی انٹری،’یار جولاہے‘ میں نظر آئینگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں انٹری دینے کے بعد اب بھارتی ڈراموں میں بھی جلوہ افروز ہونے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اب بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں نظر آئینگی۔بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ماہرہ اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھیں گی۔

وقت اشاعت : 08/05/2021 - 12:20:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :