بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا ہزاروں فلم ورکرز کو کیش اور راشن دینے کا فیصلہ

ہفتہ 8 مئی 2021 12:20

بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا ہزاروں فلم ورکرز کو کیش اور راشن دینے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا وائرس کے باعث 40 ہزار فلم ورکرز کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے یہ رقم ورکرز کے اکائونٹس میں فوری منتقل کردی جائیگی جبکہ ہر ایک ورکر کو راشن اس کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان ورکرز میں 25 ہزار فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 15 ہزار وہ خواتین ملازم ہیں جو مختلف فلم سٹوڈیوز میں کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور دوسری لہر کی شدت کے باعث معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔کورونا کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جس کے باعث فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز بھی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 12:20:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :